مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کے شہر ممبئی میں زیر مرمت پل گر گیا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 36 زخمی ہو گئے ہیں۔ چترا پتی شیوا جی مہراج ٹرمینل کے پاس اوور ہیڈ برج کا بڑا حصہ جمعرات کواس وقت زمین بوس ہو گیا جب اسکے نیچے موجود ڈاکٹر بی این روڈ پر ٹریفک کا بہت زیادہ رش تھا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے۔
بھارت کے شہر ممبئی میں زیر مرمت پل گر گیا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 36 زخمی ہو گئے ہیں۔
News ID 1888864
آپ کا تبصرہ